فیس بک میسنجر کڈز میں ‘سلیپ موڈ’ آ گیا

1,337

فیس بک اپنی متنازع میسنجر کڈز ایپ میں ایک نیا "سلیپ موڈ” پیش کر رہا ہے جو والدین کو سہولتا دیتا ہے کہ وہ مخصوص اوقات میں اپنے بچوں کے لیے یہ ایپ استعمال کرنا ناممکن بنا دیں۔

بچوں کے لیے پیش کردہ میسنجر کڈز کے آغاز کو پانچ ماہ ہو چکے ہیں۔ یہ ایپ بچوں کی ڈیوائس پر انسٹال کرنے کے لیے تیار کی گئی ہے، جس کی سیٹنگز کو والدین اپنے فیس بک اکاؤنٹ سے کنٹرول کر سکتے ہیں۔ البتہ ڈجیٹل ڈیوائسز اور سوشل میڈیا کے بچوں پر پڑنے والے اثرات کے حوالے سے بڑھتے ہوئے خدشات کی بنیاد پر بارہا یہ مطالبہ کیا گیا ہے کہ فیس بک یہ ایپ واپس لے لے۔

لیکن اب لگتا ہے کہ فیس بک سلیپ موڈ جیسے فیچرز پیش کرکے والدین کو خوش کرنا چاہ رہا ہے یعنی وہ اب بھی چاہتا ہے کہ بچے جلد از جلد فیس بک کے ماحول میں آ جائیں۔ سوشل نیٹ ورکنگ کی دنیا کا یہ بڑا ادارہ نہیں چاہتا کہ وہ اوائل عمری میں اپنے صارفین سے محروم ہو جائے اس لیے یہ بات تو بھول جائیں کہ فیس بک یہ ایپ واپس لے گا۔

بہرحال، اس ایپ کی سیٹنگز بالکل سادہ سی ہیں۔ والدین اپنے فیس بک اکاؤنٹ سے اس کے کنٹرول سینٹر کو سنبھالتے ہیں جہاں وہ ایپ کو ہفتے کے عام دنوں میں، ویک اینڈز پر یا دن کے مخصوص لمحات میں ‘لاک ڈاؤن’ بھی کر سکتے ہیں۔

اور ہاں! اگر آپ حالیہ کیمبرج اینالیٹکا اسکینڈل کے بعد صارفین کے ڈیٹا کے استعمال پر پریشان ہیں تو آپ اپنے بچے کا اکاؤنٹ ڈیلیٹ بھی کر سکتے ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept