فیس بک معاشرے پر منفی اثرات ڈالے گا، اکثریت کا گمان

1,246

کئی دن تک خاموش رہنے کے بعد بالآخر مارک زکربرگ نے کیمبرج اینالٹکا معاملے پر اپنی زبان کھول لی ہے کہ فیس بک صارفین کی ذاتی معلومات تک رسائی حاصل کی گئی تھی۔

یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ فیس بک پر اعتماد میں کمی آئی ہو۔ ابھی دسمبر میں ہی ایک پول میں پایا گیا تھا کہ فیس بک صارفین کی اکثریت سمجھتی ہے کہ یہ سوشل میڈیا سائٹ اگلے 10 سالوں میں معاشرے پر منفی اثرات مرتب کرے گی۔

یہ چارٹ ظاہر کرتا ہے کہ زیادہ تر افراد ایمیزن، گوگل، مائیکروسافٹ اور ایپل کے مقابلے میں فیس بک سے زیادہ کراہیت کھاتے ہیں، بلکہ شاید ان تمام اداروں سے کل ملا کر بھی اتنی نفرت نہیں کی جاتی ہوگی، جتنی کہ فیس بک سے کی جاتی ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept