فیس بک کا نیا شاندار فیچر ‘پرائیوٹ کمنٹس’

1,901

فیس بک اپنی پرائیویسی سیٹنگ پر کچھ تجربات کررہا ہے جو انفرادی تبصروں کے حوالے سے ہیں۔ اس کا مطلب ہے کہ آپ کسی بھی گفتگو میں اس طرح تبصرہ کر سکتے ہیں کہ وہ صرف منظور شدہ افراد کو ہی نظر آئے۔ کچھ اس طرح:

یہاں تالے کے آئیکون پر کلک کرنے سے سکیورٹی سیٹنگز کھلیں گی جس میں چار آپشنز ہوں گے کہ یہ تبصرہ: صرف دوست اور پوسٹ کرنے والے کو نظر آئے؛ صرف دوست کو نظر آئے؛ صرف پوسٹ کرنے اور تبصرہ کرنے والے کو نظر آئے؛ اور سب کو نظر آئے۔

اب تک کی معلومات کے مطابق اسے فی الحال مختصر پیمانے پر آزمایا جا رہا ہے اور صرف چند صارفین ایسے ہیں جو اس تجربے میں شامل ہیں لیکن درحقیقت یہ بہت کارآمد اضافہ ہوگا۔

آپ کو بھی فیس بک استعمال کرتے ہوئے کبھی اس مخمصے میں سے گزرنا پڑا ہوگا کہ صرف اس لیے تبصرہ نہیں کیا ہو تاکہ دوسرے لوگوں کی باتیں نہ سننی پڑیں، بالخصوص جن سے آپ کی کوئی واقفیت نہیں۔ اس لیے آپ اس نئے فیچر کے ذریعے تبصرے صرف اپنے دوستوں تک محدود کر سکیں گے۔

اب دیکھنا یہ ہے کہ یہ اہم خصوصیت کب منظرعام پر آتی ہے؟