فیس آئی ڈی پھر ناکام

667

ایک چینی خاتون کا کہنا ہے کہ اس کی ایک سہیلی دو دفعہ آئی فون 10 کی فیس آئی ڈی کو دھوکہ دینے میں کامیاب رہی ہے۔

چائنا مارننگ پوسٹ سے بات کرتے ہوئے خاتون کا کہنا تھا آفس میں اس کی سہیلی آئی فون 10 کی فیس آئی ڈی کو دھوکہ دینے میں کامیاب ہوگئی جس کے بعد اس فون کو ایپل کمپنی سے تبدیل کرایا گیا تاہم وہ دوسری بار بھی فیس آئی ڈی کو دھوکہ دینے میں کامیاب ہوگئی۔

ایپل کے ترجمان کا کہنا ہے کہ وہ اس کہانی کی تصدیق نہیں کر سکتے کیونکہ مسئلے کے تعین کے لیے کافی معلومات دستیاب نہیں ہیں۔

خیال رہے کہ آئی فون 10 میں ایپل کی چہرہ شناخت کرنے کی ٹیکنالوجی فیس آئی ڈی کو شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، ناقدین کا کہنا ہے کہ جڑوا اسے آسانی سے ان لاک کر سکتے ہیں جبکہ یہ ٹیکنالوجی 13 سال سے کم بچوں کے چہرے کو ٹھیک طرح سے شناخت نہیں کر پاتی کیونکہ ان کے چہرے بالغ لوگوں سے نہیں ملتے۔

تاہم ایپل کا اصرار ہے کہ یہ ٹینالوجی محفوظ ہے اور ایک ملین میں سے صرف ایک شخص ہی اسے دھوکہ دے سکتا ہے جبکہ اس کے مقابلے میں فنگر پرنٹ سیسنر کو دھوکہ دینے کی شرح پچاس ہزار میں سے ایک ہے۔

تاہم ماہرین کا خیال ہے کہ فنگر پرنٹ سینسر زیادہ محفوظ ہے۔