گلیکسی نوٹ 9 آئے گا اگست میں

3,332

سام سنگ گلکیسی نوٹ 9 کے بارے میں آپ کو کیا کچھ پتہ ہے؟ اگر سال بہ سال میں ہونے والی تبدیلیوں کو دیکھا جائے تو اسٹائلس رکھنے والا سام سنگ کا یہ فلیگ شپ نوٹ اگست میں بہتر کیمرے اور تیز تر پروسیسر کے ساتھ آئے گا۔

بلوم برگ کا کہنا ہے کہ اس کو خبر ملی ہے کہ گلیکسی نوٹ 9 نیو یارک میں 9 اگست کو لانچ کیا جائے گا۔

اس سے پہلے ہمیں یہ پتہ چلا تھا کہ نوٹ 9 ممکنہ طور پر جولائی میں پیش کیا جائے گا کیونکہ اس کی پروڈکشن وقت سے پہلے ہوگئی ہے، لیکن اب ڈسپلے پر موجود شیشے کی موٹائی کم کرنے کے لیے چند ہفتے مزید تاخیر ہو جائے گی۔

ویسے اور افواہیں بھی اڑ رہی ہیں کہ نوٹ 9 شکل و صورت میں بالکل نوٹ 8 جیسا ہوگا اور اس میں اسکرین کے اندر فنگر پرنٹ ریڈر نہیں ہوگا۔ دیکھتے ہیں سام سنگ کی پٹاری سے اس بار کیا نکلتا ہے؟