گلیکسی ایس 10 میں اسپیکر سسٹم اسکرین میں ہوگا

2,109

حال ہی میں ایسی خبریں سامنے آئی ہیں کہ جنوبی کوریائی ادارہ سام سنگ 2019ء میں اپنے فلیگ شپ موبائل میں اسکرین کے اندر اسپیکر سسٹم لگائے گا۔

سام سنگ کا انوکھا اسپیکر سسٹم گزشتہ مئی میں سامنے لایا گیا تھا۔ یہ سسٹم سام سنگ کو گلیکسی ایس 10 کے فرنٹ پینل پر مزید جگہ بنانے کی سہولت دے گا اور ‘notch’ کے مکمل خاتمے کرنے کی بھی اجازت دے گا کہ جو ایپل آئی فون X کے اجراء کے بعد سے عام ہو چکی ہے۔ سام سنگ گلیکسی ایک ساؤنڈ-آن-ڈسپلے اسکرین استعمال کرے گا کہ جو موبائل ڈیوائس کے لیے اسپیکر کی طاقت کو دوگنا کرتی ہے۔

ساؤنڈ-آن-ڈسپلے فیچر میں آواز اسمارٹ فون کی اسکرین سے براہ راست صارف کے کانوں تک آتی ہے۔ گزشتہ مئی میں ایک پروٹوٹائپ کی رونمائی کی گئی تھی جس میں 6.22 انچ کی 2960 ضرب 1440 ریزولیوشن کی اسکرین کو استعمال کیا گیا تھا۔ گو کہ اس ٹیکنالوجی کو پیش کرنے والی ڈیوائس کو نام نہیں دیا گیا، لیکن اس کا 2:1 ایسپیکٹ ریشو ظاہر کرتا ہے کہ ٹیکنالوجی اگلے سال سام سنگ کے پریمیئم اسمارٹ فونز میں پیش کی جائے گی اور ممکنہ طور پر گلیکسی ایس 10 وہ پہلا فون ہوگا۔

سام سنگ دراصل ایک تیر سے کئی شکار کر رہا ہے۔ یہ قدم سام سنگ کو اپنے فلیگ شپ ہینڈسیٹس کے لیے زیادہ جگہ حاصل کرنے اور اپنی پریمیئم ڈیوائسز کے بیزلز کو بھی کافی حد تک کم کرنے کی سہولت دے گا۔ اس کے علاوہ یہ نوچ کو بھی مکمل طور پر ختم کر سکتا ہے۔

سام سنگ کا ساؤنڈ-آن-ڈسپلے سسٹم اس لیے متاثر کن ہے کہ اس سے آواز براہ راست صارف کے کان تک جائے گی۔ اس کا مطلب ہے کہ اگر صارف اسمارٹ فون کو کان سے دور کرے گا تو وہ آواز نہیں سن پائے گا۔ ایک ایسے وقت میں جب کافی وائس کالز اسپیکر فون کے ذریعے کی جاتی ہیں، سام سنگ ممکنہ طور پر ڈیوائس میں فزیکل اسپیکرز بھی لگائے گا۔

گلیکسی ایس 10 ممکنہ طور پر 2019ء کے اوائل میں جاری کیا جائے گا بلکہ ہو سکتا ہے کہ جنوری میں ہی جاری ہو جائے۔