گلیکسی ایس 7 کے لیے اوریو اپڈیٹس دوبارہ جاری

1,197

سام سنگ نے گلیکسی ایس7 فیملی کے لیے جاری کردہ اینڈرائیڈ اوریو اپڈیٹ میں مسئلہ سامنے آنے کے بعد اسے روک دیا تھا لیکن اب اسے ایک مرتبہ پھر شروع کردیا گیا ہے۔

سام سنگ نے گلیکسی ایس7 اور ایس7 ایج کے لیے رواں ماہ کے اوائل میں اوریو اپڈیٹس پیش کی تھی لیکن چند صارفین کے فون ری بوٹ ہونے کے مسئلے کی وجہ سے بعد میں اپڈیٹ کو روک دیا گیا تھا۔ اب یہ مسئلہ حل کرنے کے بعد کمپنی نے دوبارہ اینڈرائیڈ ورژن اپگریڈز جاری کردیے ہیں۔

بالکل یہی مسئلہ گلیکسی ایس8 اور ایس8 پلس کے ساتھ بھی پیش آیا تھا۔ ان فونز کو بھی اوریو اپڈیٹ کے بعد اچانک ری بوٹ ہونے کا مرض لاحق ہو گیا تھا۔ البتہ سام سنگ نے جلد ہی اس کو حل کردیا اور اب ایس7 میں بھی اسی مسئلے نے جنم لیا ہے۔