گلیکسی ایس8 کا لائٹ ورژن آ گیا

2,720

عرصے سے سام سنگ گلیکسی ایس8 کے ایک لائٹ ورژن کی افواہیں گردش میں تھیں اور چین میں جاری کردہ ایک نئی ڈیوائس سے اس کا باضابطہ اعلان کردیا گیا ہے۔ اسے گلیکسی ایس8 لائٹ کہنے کے بجائے سام سنگ نے "گلیکسی ایس لائٹ لگژری” کا نام دیا ہے۔ یہ نیا فون سام سنگ کے مشہور زمانہ گلیکسی ایس8 ڈیوائس کا ایک ہلکا ورژن ہے لیکن یہ ڈیزائن ویسا ہی رکھتا ہے۔

5.8 انچ کا "انفینٹی” ڈسپلے 18.5:9 ایسپیکٹ ریشو اور ایف ایچ ڈی+ ریزولیوشن رکھتا ہے اور اس کے اندر ہے اسنیپ ڈریگن 660 کی چپ (ایس8 میں اسنیپ ڈریگن 835 چپ ہے)، 4جی بی ریم اور 64 جی بی اسٹوریج۔ سامنے اور پیچھے لگے کیمرے بالترتیب 8 اور 16 میگاپکسلز کے ہیں اور فون اور گرد سے تحفظ بھی رکھتا ہے۔ اس میں وائرلیس چارجنگ، فیشل ریکگنیشن، 3000 ملی ایمپیئر بیٹری اور آئرس اسکینر جیسی سہولیات بھی ہیں اور ایس لائٹ لگژری اینڈرائیڈ اوریو چلاتا ہے۔

یہ فون چین کی مشہور شاپنگ ویب سائٹ جے ڈی ڈاٹ کام پر 3999 یوآن یعنی 626 ڈالرز میں دستیاب ہے اور سیاہ اور سرخ رنگوں میں پیش کیا گیا ہے۔ اگر آپ کو جلدی ہے تو آپ یکم جون تک اسے 3699 یعنی 579 ڈالرز میں پہلے سے آرڈر کر سکتے ہیں۔

لیکن اہم بات، ابھی تک یہ نہیں بتایا گیا کہ اس سیٹ کو دنیا بھر میں لانچ کیا جائے گا، یا نہیں؟