گلیکسی ایس9 اب 128 اور 256 جی بی اسٹوریج میں بھی

1,291

سام سنگ نے اعلان کیا ہے کہ وہ امریکا میں بھی اپنے گلیکسی ایس9 اور ایس9 پلس فونز کے لیے 128 جی بی اور 256 جی بی کے ورژنز پیش کر رہا ہے۔ یکم مئی سے سام سنگ کی ویب سائٹ پر ان فونز کے آرڈر وصول کیے جائيں گے جبکہ فراہمی 18 مئی سے ہوگی۔ اس اسٹوریج کے ساتھ یہ فونز تینوں رنگوں میں دستیاب ہوں گی یعنی جامنی، نیلے اور سیاہ میں۔

128 جی بی کے گلیکسی ایس9 کی قیمت 770 ڈالرز ہوگی جبکہ 128 جی بی کا گلیکسی ایس9 پلس 890 ڈالرز کا ہوگا۔ 256جی بی کے ساتھ دیکھیں تو گلیکسی ایس9 کی قیمت 820 جبکہ 256 جی بی کے گلیکسی ایس9 پلس کی 940 ڈالرز ہوگی۔

یہ ماڈلز پہلے ہی بھارت سمیت مختلف ممالک میں دستیاب تھے اس لیے امریکا میں 64 جی بی کے روایتی ورژن کے ساتھ ان کی آمد بھی نیک شگون ہے۔ یہی نہیں بلکہ دونوں فونز میں مائیکرو ایس ڈی کارڈ لگانے کی بھی گنجائش ہے یعنی اس کو مزید بڑھایا بھی جا سکتا ہے۔