گلیکسی ایس 9 کی رونمائی فروری میں ہوگی

977

سام سنگ اپنے جدید ترین گلیکسی ایس 9 اور گلیکسی ایس9 پلس اسمارٹ فونز کی رونمائی فروری 2018ء میں کرے گا۔

یہ دونوں ڈیوائسز فروری کو اواخر میں متعارف کروائی سکتی ہیں جبکہ مارچ کے اوائل میں انہیں لانچ کیا جائے گا۔ گلیکسی ایس8 اور گلیکسی ایس8 پلس کی رونمائی رواں سال مارچ کے اواخر میں کی گئی تھی جبکہ جاری اپریل میں ہوئے تھے۔

گلیکسی ایس9 اور ایس9 پلس گلیکسی کے موجودہ ماڈلز جیسے ہی ہیں لیکن ان کے کیمرا سسٹم کو اپگریڈ کیا گیا ہے۔ دونوں اسمارٹ فونز میں جدید پروسیسر بھی نصب ہوں گے اور یہ انگلیوں کے نشانات اور چہرہ پہچاننے کے ساتھ ساتھ آنکھ کی پتلی اسکین کرنے کی بھی صلاحیت رکھیں گے۔

سام سنگ کے یہ جدید ترین فون ایپل کے جاری کردہ آئی فون ٹین کا مقابلہ کریں گے۔

galaxy-s9