گلیکسی ایس9، رازوں سے تمام پردے اٹھ گئے

2,134

سام سنگ کا اگلا فلیگ شپ اسمارٹ فون گلیکسی ایس9 چند دن بعد جاری کردیا جائے گا لیکن حقیقت یہ ہے کہ اب کوئی ایسا راز رہ نہیں گيا جس سے پردہ اٹھانا باقی ہو۔ جوکسر رہ گئی تھی وہ تازہ ترین لیک نے پوری کردی ہے جس نے ایس9 کی کلیدی خصوصیات کی تصدیق کی ہے۔

6.2 انچ کی زیادہ بڑی اسکرین کے ساتھ اگلے ایس9 پلس میں 12 میگاپکسل کا کیمرا ہونا چاہیے جو اسے5.8 انچ کے ایس9 پر برتری دے گا۔ ہو سکتا ہے 8 میگاپکسل کا فرنٹ کیمرا سام سنگ کے پرستاروں کو اتنا خوش نہ کرے لیکن لیک میں سپر سلوموشن وڈيو کی افواہ کی حمایت بھی ملتی ہے۔

اگلے گلیکسی ایس9 میں ہوں گے AKG کے اسٹیریو اسپیکر اور بالکل نیا ایکسینوس 9810 پروسیسر بھی۔ یعنی یہ دنیا کا طاقتور ترین اینڈرائیڈ فون ہوگا۔ یہی نہیں بلکہ یہ کئی نئے رنگوں میں بھی دستیاب ہے جن میں نیلے، کالے، جامنی اور سرمئی رنگ کے مختلف انداز شامل ہیں۔ چند ملکوں میں تو یہ خاص رنگوں میں بھی آنے کا امکان ہے۔

اگر یہ افواہیں درست ثابت ہوئیں تو ایس9 اگلے مہینے کی 8 تاریخ سے ہی دستیاب ہوگا، لیکن اب تو جو بات معلوم نہیں ہو سکی ہے، وہ ہےاس کی قیمت ۔