گیمرز کے لیے خوشخبری، 24000 گیم چِیٹس پر مشتمل ڈیٹابیس ڈاؤن لوڈ کریں

6,603

کوئی بھی کھیل ہو اس میں کھلاڑی کو کوئی نا کوئی چال تو لازمی چلنا پڑتی ہے۔ اور جہاں چال کی بات آئے وہاں دھوکہ دہی یعنی گیم چِیٹ کو کیسے نظر انداز کر سکتے ہیں۔ خصوصاً پی سی یا اسمارٹ فونز پر کھیلی جانے والی گیمز میں لاتعداد ایسے کوڈز، خفیہ راستے اور بَگز وغیرہ ہوتے ہیں جنہیں استعمال کر کے آپ کوئی بھی غیر قانونی راستہ اختیار کیے بغیر باآسانی کھیل کے دوران آنے والی رکاوٹوں کو پار کر سکتے ہیں یا پھر اگلے لیول تک پہنچ سکتے ہیں۔

یہ گیم چِیٹس یا خفیہ چالیں عموماً گیم ڈویلپرز کی جانب سے ہی تیار کی جاتی ہیں تا کہ گیم کو ٹیسٹ کیا جائے یا پھر تکنیکی مہارت رکھنے والے کھلاڑی ان سے لطف اندوز ہو سکیں۔

ایسی ہی ایک مشہور چال "کونامی کوڈ” ہے۔ جس میں کونامی کی تیارکردہ گیمز کو کھیلتے ہوئے کھلاڑی جوائے اسٹک کے بٹنوں کو مخصوص ترتیب میں دبا کر کھیلنے کے مزید مواقع حاصل کر سکتا تھا۔

اگر آپ گیمز کے جنون کی حد تک دلدادہ ہیں تو آپ کے لیے خوشی کی خبر یہ ہے کہ "چِیٹ بک ڈیٹا بیس” کے نام سے نینٹینڈو 64 اور پلے اسٹیشن 4 پر کھیلی جانے والی گیمز کی 24000 سے زائد چالیں یعنی گیم چِیٹس دستیاب ہیں۔ آپ اس ڈیٹابیس سے اپنی مرضی کی گیم کو باآسانی تلاش کر سکتے ہیں۔

اس ڈیٹابیس میں صرف گیمز کی خفیہ چالیں ہی نہیں دی گئیں بلکہ ان سے متعلقہ ٹپس اور ٹیوٹوریل بھی فراہم کیے گئے ہیں۔ لیکن یاد رہے آپ ان خفیہ چالوں کو کسی جارح اور کٹر گیمر کے ساتھ کھیلتے ہوئے مت آزمائیں۔ کیونکہ ایسے گیمر گیم چِیٹ کو سخت ناپسند کرتے ہیں۔

اس چِیٹ بک ڈیٹا بیس 2018 کو ڈاؤنلوڈ کرنے کے لیے اس لنک پر کلک کریں۔

واضح رہے کہ یہ ڈیٹا بیس ایک فری وئیر سافٹ وئیر ہے جسے ونڈوز 95 سے لے کر ونڈوز 10 تک کسی بھی ورژن پر انسٹال کیا جا سکتا ہے۔