جی میل میں اب مینشن بھی کریں، ٹوئٹر کی طرح

1,170

جی میل نے حال ہی میں ایک نئی شکل و صورت پائی ہے اور اس میں کئی کارآمد اضافے بھی کیے گئے ہیں جیسا کہ اسمارٹ کمپوز اور آنے والے پیغامات کے لیے snooze کا بٹن وغیرہ۔ لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ اس میں ٹوئٹر کی طرح کسی صارف کو مینشن بھی کر سکتے ہيں، بالکل ویسے ہی @ کا استعمال کرکے؟

چاہے آپ کسی کو کچھ ای میل کر رہے ہوں یا کسی کی میل کا جواب دے رہے ہوں، اگر کسی کا ای میل ایڈریس ڈالنا ہے تو @ لکھنے کے بعد اس کا نام لکھنا شروع کردیں جیسا کہ @fahad لکھیں تو آپ کی کانٹیکٹس کی فہرست میں جتنے بھی فہد ہوں گے، ان کے نام سامنے آ جائیں گے اور آپ اس کا انتخاب کرلیں جس کا ای میل ایڈریس بھیجنا مقصود ہے۔ پھر جس کے پاس یہ میل پہنچے گی، وہ اس لنک پر کلک کرکے کمپوز ونڈو میں جا سکتا ہے اور اس ایڈریس پر میل کر سکتا ہے۔

اگر آپ کسی کو @ کے بجائے + کی علامت کے ساتھ مینشن کرتے ہیں تو موجودہ پیغام اس کانٹیکٹ کو بھی خودکار طور پر چلا جائے گا۔ یہ بہت ہی عمدہ اضافہ ہے اور ای میلز کے لیے کئی کارآمد اضافوں میں سے ایک ہے جیسا کہ اگر آپ اپنی ای میل میں اٹیچمنٹ کا ذکر کرتے ہیں اور فائل اٹیچ نہیں کرتے تو جی میل بھیجتے ہوئے آپ کو یاد دلاتا ہے کہ آپ نے فائل منسلک نہیں کی۔

یہ تمام فیچرز نئے جی میل انٹرفیس میں موجود ہیں، آپ دائیں جانب اوپر موجود گیئر آئیکون پر کلک کرکے آپشن میں انہیں کھول سکتے ہیں۔