گوگل اے ایم پی اب جی میل پر بھی

1,110

گوگل نے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنی Accelerated Mobile Pages (اے ایم پی) ٹیکنالوجی جی میل میں بھی لا رہا ہے جس کی بدولت میلز اب زیادہ پرکشش اور انٹرایکٹو ہو جائیں گی۔

یہ ٹیکنالوجی غیر ضروری چیزوں کو ہٹا کر ویب سائٹ کو فوری طور پر کھولنے کے لیے ڈیزائن کی گئی تھی، جس طرح فیس بک کی انسٹنٹ آرٹیکلز ٹیکنالوجی ہے۔ اب گوگل جی میل ڈیولپر پری ویو ایپلی کیشن کو اس ٹیکنالوجی سے لیس کر رہا ہے۔ جی میل کے پروڈکٹ مینیجر آکاش ساہنے کے مطابق "آج ہم اے ایم پی کی طاقت ای میل میں بھی لا رہے ہیں۔ یہ ڈیولپرز کے لیے ایک نیا طریقہ ہے کہ جس کی مدد سے وہ ای میل کو زیادہ انٹرایکٹو بنا سکتے ہیں۔ اس کے ذریعے ای میل پیغامات میں موجود معلومات کو حاصل کرنا زیادہ آسان ہو جائے گا اور یہ زیادہ متحرک اور جدید ہو جائیں گی۔ ”

یہ نیا حل کئی کام کو سادہ کردے گا اور صارفین کو کسی بیرونی لنک پر کلک کرنے یا کسی ویب سائٹ پر جانے کی ضرورت نہیں ہوگی بلکہ یہ سب کچھ ای میل کے اندر ہی ہوجائے گا۔ کچھ اس طرح :

2015ء میں متعارف کیے جانے کے بعد گوگل مسلسل اے ایم پی ٹیکنالوجی پر کام کر رہا ہے اور وقت کے ساتھ ساتھ یہ مزید طاقتور ہوتی جا رہی ہے۔