گوگل بلاک چین ٹیکنالوجی اپنائے گا

1,167

گوگل بلاک چین قسم کا ایک لیجر سسٹم اپنانے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے۔ اس ٹیکنالوجی کو استعمال کرنے کا مقصد حریف اداروں کے کلاؤڈ بزنس سے مختلف ہونا ہے۔ ممکنہ طور پر گوگل اس لیجر سسٹم کا لائسنس بھی بنائے گا تاکہ دیگر ادارے اپنے سرورز پر اسے چلا پائیں۔

گوگل 2012ء سے2017ء کے دوران جاپان میں قائم SBI ہولڈنگز کے بعد بلاک چین ٹیکنالوجی میں دوسرا سب سے زیادہ متحرک سرمایہ کار رہا ہے۔ ادارے نے ڈجیٹل لیجر تجربہ رکھنے والے اسٹارٹ اپس میں سرمایہ کاری کی اور انہیں خریدا بھی ہے۔

دیگر بڑے ٹیکنالوجی ادارے جیسا کہ آئی بی ایم اور مائیکروسافٹ بھی بلاک چین انداز کی ٹیکنالوجیوں میں سرمایہ کاری کر چکے ہیں۔