گوگل دلائے گا ٹائپنگ سے چھٹکارا

1,784

جی بورڈ‘ گوگل کا آئی او ایس اور اینڈرائیڈ کے لیے کی بورڈ ہے جو مختلف کارآمد خصوصیات رکھتا ہے لیکن اتنا بھی باسہولت نہیں کہ میں سوئفٹ کی چھوڑ کر اس پر منتقل ہو جاؤں؟ لیکن اب ایسا لگتا ہے کہ جلد ہونے والا ہے کیونکہ گوگل ‘اسمارٹ رپلائی’ کے نام سے ایک فیچر پر کام کر رہا ہے اور اگر ایسا ہوا تو پھر جی بورڈ پر منتقل نہ ہونے کا کوئي بہانہ نہیں بچے گا۔

اسمارٹ رپلائی مختلف گوگل ایپس، جیساکہ ان باکس، جی میل اور ایلو پر پہلے سے دستیاب ہے۔ اب جی بورڈ کے اگلے ورژن میں ممکنہ طور پر یہ سہولت بھی آ رہی ہے جو ہماری اسکرین پر موجود مواد کو دیکھتے ہوئے ہمیں متعلقہ جملے تجویز کرے گی تاکہ ہمیں ٹائپ نہ کرنا پڑے بلکہ صرف ایک ٹیپ پر جواب آ جائے۔

یہ فیچر مختلف میسیجنگ ایپس میں کام آئے گا جیسا کہ ہینگ آؤٹ، اینڈرائیڈ میسیجز، ایلو، فیس بک میسنجر، واٹس ایپ، اسنیپ چیٹ وغیرہ۔

ایک تو ٹائپ کرنا اور وہ بھی فون پر؟ مجھ سمیت اکثر صارفین کے لیے درد سر ہوتا ہے۔ لیکن جی بورڈ سے نہ صرف ٹائپ کرنے کے جھنجھٹ میں کمی آئے گی بلکہ ایک ہی ہاتھ سے موبائل چلانا بھی آسان ہو جائے گا، یعنی وقت کی بھی بچت ہوگي اور دماغی سکون بھی۔

امید ہے جی بورڈ میں یہ شاندار سہولت پانے کے لیے ہمیں بہت زیادہ انتظار نہیں کرنا پڑے گا۔

ویسے کیا آپ جانتے ہیں کہ جی بورڈ میں آپ صرف بول کر بھی اردو ٹائپ کر سکتے ہیں؟ جی ہاں، صرف انگلش ہی نہیں اردو بھی۔ ذرا یہاں دیکھیں۔