گوگل ڈرائیو کا ڈیزائن بھی تبدیل

921

گوگل نے حال ہی میں جی میل کو تازہ دم کیا ہے اور اس کی شکل و صورت کے ساتھ کئی نئی سہولیات بھی پیش کی گئی ہیں۔ اب اسی کے نقش قدم پر چلتے ہوئے گوگل ڈرائیو کو بھی نئی صورت دی گئی ہے۔ گو کہ ڈرائیو کے استعمال کے طریقے میں کوئی تبدیلی نہیں آئی،البتہ رنگوں، آئیکونز اور بٹنوں کی جگہوں کو تبدیل کیا گیا ہے۔ گوگل کا کہنا ہے کہ یہ تبدیلیاں ڈرائیو کو اس کے جدید ترین ڈیزائن کے مطابق بنا رہی ہے، جو نئی جی میل میں منظر عام پر آئی ہیں۔

تبدیلیوں میں آئیکونز کے مقامات میں معمولی بہتریاں شامل ہیں، اب سیٹنگ اور ہیلپ سینٹر کے بٹن سرچ بار کے ساتھ ہیں۔ اگر آپ اپنی کمپنی کا لوگو استعمال کرتے ہیں تو یہ اوپر دائیں جانب آئے گا۔ "new” بٹن کو بھی تازہ دم کیا گیا ہے اور ہیڈرز کے فونٹ بھی تبدیل ہوئے ہیں۔ اب ڈرائیو کا بیک گراؤنڈ سرمئی کے بجائے سفید رنگ کا ہوگیا ہے۔

گوگل کہتا ہے کہ نیا ڈیزائن اب جی سوٹ کے تمام ایڈیشنز پر دستیاب ہے اور یہ اگلے چند دنوں میں تمام صارفین کو نظر آنا شروع ہو جائے گا۔

ذرا آپ بھی اپنی گوگل ڈرائیو میں جاکر دیکھیں!