گوگل ڈرائیو پر محفوظ واٹس ایپ کا بیک اپ ڈیٹا encrypted نہیں ہوتا

2,817

واٹس ایپ نے حال ہی میں اعلان کیا تھا کہ گوگل ڈرائیو پر بنائے گئے واٹس ایپ ڈیٹا کے بیک اپ کو گوگل ڈرائیو کی مجموعی گنجائش میں شمار نہیں کیا جائے گا۔ جیسے آپ کو علم ہے کہ گوگل فوٹوز سے گوگل ڈرائیو پر اپ لوڈ کی گئی تصاویر بھی گوگل ڈرائیو کی گنجائش یا کپیسٹی پر اثر انداز نہیں ہوتیں۔

واٹس ایپ کے اعلان کے چند دن بعد ہی یہ شکوک و شبہات پیدا ہوگئے کہ واٹس ایپ کا ڈیٹا جو گوگل ڈرائیو پر بیک اپ کیا جارہاہے، کیا وہ انکرپٹڈ ہے؟

اب واٹس ایپ نے باقاعدہ طور پر اس بات کی تصدیق کردی ہے کہ گوگل ڈرائیو پر بنایا گیا واٹس ایپ ڈیٹا کا بیک اپ encrypted نہیں ہوتا۔ آئی فون کے صارفین جو واٹس ایپ ڈیٹا کا بیک اپ iCloud پر محفوظ کررہے ہیں، ان کا ڈیٹا بھی encrypted نہیں ہوتا۔

واٹس ایپ نے ساتھ ہی اعلان کیا ہے کہ گوگل ڈرائیو پر ایسے بیک اپ جو ایک سال سے زائد عرصہ گزر جانے کے بعد بھی اپ ڈیٹ نہیں ہوئے، خود بخود ڈیلیٹ کردیئے جائیں گے۔