گوگل HTTPS انڈیکیٹر ہٹا دے گا

1,578

گوگل اپنے مشہور زمانہ ویب براؤزر کروم میں HTTPS کے لیے اپنے اشاروں میں تبدیلی کر رہا ہے۔ ستمبر سے HTTPS استعمال کرنے والی سائٹس پر سبز رنگ کا "Secure” لکھا نظر نہیں آئے گا جو عام طور پر کروم ورژن 69 کے ایڈریس بار میں نظر آتا ہے۔

اکتوبر میں کروم 70 کے ساتھ دیکھی جانے والی سائٹس جن کے پاس HTTPS سرٹیفکیٹس نہیں ہوں گے، سرخ رنگ میں "Not Secure” کا انتباہ ضرور دیں گی۔

HTTPS دراصل HTTP کا زیادہ محفوظ ورژن ہے جو صارفین اور ویب سائٹس کے لیے محفوظ کمیونی کیشن پروٹوکول ہے، جو جاسوسوں کے لیے آپ کے بھیجے اور موصول کیے گئے پیکٹس پر نظر ڈالنا مشکل بناتا ہے۔ آپ کا ڈیٹا تھرڈ پارٹیز سے محفوظ رہتا ہے، اس لیے بیشتر جدید سائٹس ٹرانسپورٹ لیئر سکیورٹی (TLS) کا استعمال کرتے ہوئے HTTPS کو کو لاگو کر رہی ہیں۔

لیکن گوگل یہ تبدیلی کیوں کر رہا ہے؟ گوگل کا کہنا ہے کہ صارف کو توقع رکھنی چاہیے کہ ویب ڈیفالٹ میں محفوظ ہے۔ بہرحال، مکمل طور پر ہٹا دینے سے بہتر ہے کہ HTTPS پیج کو دکھانے کا کوئی اور سادہ طریقہ اختیار کرلیتے۔