گوگل لینس وزیٹنگ کارڈ سے کانٹیکٹ بھی نکال لے گا

1,137

گوگل لینس ایک بڑا کارآمد ٹول ہے۔ گوگل آئی/او 2017ء میں اعلان کردہ لینس ایک وژوئل سرچ انجن ہے۔ اپنے فون کے ذریعے ایک تصویر لیں اور گوگل اس کا تجزیہ کرکے بتائے گا کہ یہ تصویر کیا ہے؟ اب یہ ٹول پہلے سے کہیں زیادہ بہتر ہو گیا ہے اور وزیٹنگ کارڈز میں سے معلومات اکٹھی کرکے انہیں کانٹیکٹ کے طور پر محفوظ کرنے کی بھی صلاحیت رکھتا ہے اور معروف عمارات اور علامات کو بھی پہچان لیتا ہے۔

اگر آپ کو ایک وزیٹنگ کارڈ ملا ہے تو اسے گوگل فوٹوز میں کھولیں اور لینس میں جائیں۔ صرف ایک ٹیپ کرکے لینس کارڈ پر موجود معلومات کے ذریعے اسے کانٹیکٹ میں شامل کردے گا۔ یہ پہلے کے مقابلے میں اب کافی تیز ایپ ہے اور عام سے فونز پر بھی خوب کام کرتی ہے۔

عمارات کو پہچاننے کے علاوہ یہ ایپ ضروری معلومات بھی فراہم کرتی ہے یعنی کہ اس مقام کے بارے میں تفصیلات، اس کے کھلنے اور بند ہونے کے اوقات اور یوں آپ اضافی گوگل سرچ سے بچ جاتے ہیں۔

گوگل لینس کا جدید ترین اور زبردست ورژن گوگل فوٹوز میں پایا جاتا ہے۔ اگر آپ کے پاس نہیں ہے تو یہاں سے ڈاؤنلوڈ کریں۔

اگر آپ کے پاس فوٹوز انسٹال ہے جیسا کہ یہ زیادہ تر اینڈرائیڈ فونز میں ڈیفالٹ میں ہوتا ہے، لیکن اس میں یہ فیچر نہیں تو آ پ کو ایپ اپڈیٹ کرنا ہوگی۔