گوگل میپس پر پائیں خوبصورت کاریں

1,840

گوگل میپس میں نیوی گیشن کے دوران تیر کی تیر کی جو روایتی علامت آتی ہے، اب اس کی جگہ بہت ہی پیارے سے کاروں کے آئیکونز متعارف کروائے گئے ہیں۔ ادارے نے منتخب کرنے کے کئی کاریں دی ہیں کہ آپ جب ڈرائیو کر رہے ہو تو ان میں سے کسی ایک کا انتخاب کریں، لیکن، لیکن، لیکن ….. اب تک یہ فیچر صرف آئی او ایس کے لیے ہے۔

گوگل نے ایک مختصر بلاگ میں میپس کے اس اپڈیٹ کا اعلان کیا جس میں بتایا گیا کہ آپ کسی خوبصورت سیڈان کا انتخاب کر سکتے ہیں یا پک اپ ٹرک یا پھر کسی تیز رفتار SUV کا۔

اس کے لیے آپ کو گوگل میپس کے نیوی گیشن (ڈرائیونگ) موڈ میں نیوی گیشن کے تیر پر ٹیپ کرنا ہوگا اور نئے آئیکون فہرست میں آ جائیں گے۔ کسی ایک کا انتخاب کریں اور پھر آپ خود کو نقشے پر چلتے پھرتے دیکھیں گے اپنی پسند کی گاڑی میں۔

گوگل نے کوئی وضاحت پیش نہیں کی کہ آخر اس فیچر کو محض آئی او ایس پر کیوں پیش کیا گیا گیا ہے، اینڈرائیڈ پر کیوں نہیں؟ لیکن کمپنی نے بارہا ایسے نئے فیچرز ایپل کے پلیٹ فارم پر پہلے پیش کیے اور عوامی ردعمل کو دیکھتے ہوئے انہیں اینڈرائیڈ پر بھی لایا۔