گوگل نیوز ایپ اب آئی فون پر بھی

1,594

گوگل نے گزشتہ ہفتے اپنی آئی/او ڈیولپر کانفرنس میں کہا تھا کہ نیا اور مصنوعی ذہانت سے لیس گوگل نیوز اگلے سات دن میں ایپل کے ایپ اسٹور پر آ جائے گا۔ اب وہ وقت آ چکا ہے کیونکہ نیا گوگل نیوز اب iOS پر آ چکا ہے اور پرانی گوگل پلے نیوز اسٹینڈ ایپ کی جگہ لے رہا ہے۔ اسے یہاں سے حاصل کیا جا سکتا ہے۔ اگر آپ اینڈرائيڈ ورژن کی تلاش میں ہیں تو وہ یہاں سے ملے گا۔

نیا گوگل نیوز برائے آئی او ایس ویسا ہی ہے جیسا آپ کو اینڈرائیڈ پر ملتا ہے۔ یہ پیچیدہ اور فوری خبروں کو نکالنے کے لیے اپنے الگورتھمز کے ذریعے مشین لرننگ استعمال کرتا ہے اور خبروں کو آسان انداز میں پیش کرتا ہے۔

ایپ اب چار حصوں میں ہے۔ پہلا ہے سرفہرست پانچ خبروں کی فہرست "آپ کے لیے” جو گوگل سافٹویئر کے خیال میں آپ پڑھنا چاہتے ہیں اور ساتھ ہی کچھ منتخب اور مقامی خبریں بھی اس میں ہوں گی۔ اگلا حصہ صرف "ہیڈلائنز” کہلاتا ہے اور یہ "امریکا”، "دنیا”، "کاروبار” اور "ٹیکنالوجی” جیسے زمروں کی تازہ ترین خبروں کا ملاپ ہے۔ اس کے بعد گوگل کی "فل کوریج” ہے جو ایک ہی موضوع پر خبروں کو مختلف ذرائع سے جمع کرتا ہے، بلکہ اس میں ٹوئٹر اور یوٹیوب بھی شامل ہیں۔

اب اس ایپ میں ایک ‘فیورٹس’ کا حصہ بھی ہے جس میں پسندیدہ خبروں کو شامل کیا جا سکتا ہے۔ یہ ترجیحی خبری ذرائع کو منتخب کرنے اور پاکٹ کے انداز سے خبروں کو بعد میں پڑھنے کے لیے محفوظ رکھنے اور جگہ اور سرچ کے اعتبار سے خبریں پانے کے لیے بھی ہے۔

آخری حصہ "نیوز اسٹینڈ” ہے جو گوگل نیوز کے اس ورژن میں نیا اضافہ ہے جو آپ کو وہاں سبسکرائب کرنے کی سہولت دیتا ہے جہاں ویب/پرنٹ رسائی کے لیے ماہانہ سبسکرپشن کی ضرورت ہوتی ہے۔ یہاں خبریں پیش کرنے والے تمام ادارے گوگل کے AMP معیار پر پورا اترتے ہیں یعنی ان کے پیجز تیزی سے لوڈ اور صاف و شفاف ہوتے ہیں۔