گوگل ٹرانسلیٹ کا نتیجہ: 15 ہزار انڈے

967

سرمائی اولمپکس اس وقت جنوبی کوریا کے شہر پیونگ چانگ میں جاری ہیں جس میں ناروےکا 109 رکنی مضبوط دستہ بھی شامل ہے۔ ٹیم کے ساتھ کھانے پکانے کا عملہ بھی ہے جسے مقامی زبان سے لاعلمی سے عجیب مسئلے سے دوچار کردیا۔ دراصل ٹیم باورچیوں نے 1500 انڈوں کا آرڈر دیا تھا اور اس کے لیے گوگل ٹرانسلیٹ کا سہارا لیا تھا لیکن جب ٹرک انڈے لے کر آیا تو وہ 1500 نہیں بلکہ 15 ہزار تھے۔

ٹیم باورچی اسٹیل یوہانسن کے مطابق جب انڈے پہنچے تو ہم حیران اور پریشان ہو گئے۔ یہ ناقابل یقین منظر تھا، انڈے ٹرک سے اترے ہی جا رہے تھے۔

آخر میں جب غلطی کا احساس ہوا تواضافی ساڑھے 13 ہزار انڈے واپس دے دیے گئے۔ یہ بھی کوریائی ادارے کی مہربانی تھی کہ اس نے لے لیے۔

اس لیے کہتے ہیں گوگل ٹرانسلیٹ پر اندھا بھروسہ آپ کو پھنسوا بھی سکتا ہے۔