ہوجائيں تیار ونڈوز 10 کے اگلے اپڈیٹ کے لیے
ونڈوز 10 پہلی بار جاری ہونے سے اب تک اب تک دو بڑے اپڈیٹس حاصل کر چکی ہے اور اگلا اپڈیٹ 30 اپریل یعنی اگلے پیر کو دستیاب ہوگا۔ اس اپڈیٹ میں ایسی خصوصیات شامل ہیں کہ جنہیں صارف کے تجربے کو زیادہ مؤثر اور بہتر بنانے کے لیے تیار کیا گیا ہے۔
نئے اپڈیٹ میں سب سے نمایاں اضافہ ہے "Timeline” کا جو آپ کو پچھلے 30 دن تک وہ تمام کام تلاش کرنے کا موقع دے گی جو آپ کر رہے ہیں۔ اگر آپ آپ اپنے مائیکروسافٹ اکاؤنٹ میں سائن اِن ہیں تو ٹائم لائن مختلف ڈیوائسز پر بھی کام کرے گی، تاکہ آپ گھر سے باہر ہوں تب بھی اپنے فون پر کچھ کام کر سکیں اور بعد میں جیسے ہی کمپیوٹر چلانے کا موقع ملے، اسے وہیں سے شروع کر سکیں۔
ایک اور نمایاں تبدیلی ہے "Focus Assist” کی، جسے کام پر مکمل توجہ مرکوز کرنے کے لیے بنایا گیا ہے۔ اسے آن کرتے ہی ونڈوز آپ کو ای میلز، اپڈیٹس، نوٹیفکیشنز سب دینا بند کردے گی۔ ویسے اسے اپنی مرضی کے مطابق تبدیل بھی کیا جا سکتا ہے یعنی اگر آپ کسی بہت اہم ای میل کے منتظر رہے ہیں تو اسے مستثنیٰ کر سکتے ہیں۔
اس کے علاوہ مائیکروسافٹ ایج براؤزر کے لیے بھی کچھ نمایاں تبدیلیاں کی گئی ہیں جیسا کہ ٹیب میوٹنگ وغیرہ۔ ساتھ ہی انٹرپرائز صارفین کے لیے فوٹو، 3ڈی اور مکسڈ ریئلٹی تجربات کے لیے ٹولز بھی پیش جائيں گے۔
سیفٹی کے حوالے سے کئی نئی بہتریوں کے ساتھ یہ اپڈیٹ ڈاؤنلوڈ کے لیے مفت ہوگا۔
The #Windows10 April 2018 Update is coming soon. See how it will help you make the most of your time: https://t.co/ZGT7dbsxN2 pic.twitter.com/49G0C27h2O
— Windows (@Windows) April 27, 2018