ایچ پی کے سستے گیمنگ لیپ ٹاپس جاری

1,367

ڈیل کی جانب سے سستے گیمنگ لیپ ٹاپس جاری کرنے کے چند روز بعد ہی ایچ پی نے بھی ایسے ہی سلسلے کا اعلان کردیا ہے۔ ہو سکتا ہے کہ ان گیمنگ لیپ ٹاپس کی خصوصیات آپ کو حیران نہ کریں، لیکن جس قیمت میں یہ پیش کیے جا رہے ہیں، اس لحاظ سے بہت جاندار ہیں۔

گیمرز کے لیے ایچ پی کا برانڈ ‘اومن’ ہے، لیکن یہ نئی مصنوعات پویلین سیریز میں پیش کی گئی ہیں۔ "پویلین گیمنگ لیپ ٹاپ” جیسے سادہ نام کے ساتھ ان لیپ ٹاپس کی قیمتیں 799 ڈالرز سے شروع ہوتی ہیں اور اس قیمت میں ایچ پیش کر رہا ہے:

• 8th جنریشن کویڈ-کور آئی5 پروسیسر

• ریڈیون 560X

• 8جی بی ریم

• 1ٹی بی ہارڈ ڈرائیو، 16 جی بی اوپٹین اسٹوریج کے ساتھ

• 15.6 انچ 1080 پکسل ڈسپلے

• ایک یو ایس بی-سی 3.0، 2 یو ایس بی اے 3.0، ایک HDMI اور ایتھرنیٹ

• ہیڈفون جیک

• RGB لائٹنگ

560X این ویڈیا 1050 کے برابر ہے یعنی آپ اس پر مناسب سیٹنگ اور 1080 پکسل کے ساتھ بیشتر گیمز کھیل سکتے ہیں۔ 1019 ڈالرز میں آپ کو این ویڈیا 1060 Max-Q، 144 ہرٹز 1080 پکسل پینل اور ایک کور آئی7 پروسیسر کے ساتھ ملے گا، جو FPS پلیئرز کے لیے ایک بہترین اور مناسب قیمت کا سیٹ اپ ہے، یعنی ان صارفین کے لیے جو ریزولیوشن کے بجائے فریم ریٹس کو زیادہ اہمیت دیتے ہیں (گو کہ 4K آپشن بھی دستیاب ہے۔) واحد کمی تھنڈربولٹ پورٹ کی ہے اور ریم کی بھی جو 8 جی بی تک محدود ہے۔ کم از کم 2018ء میں تو کسی گیمنگ لیپ ٹاپ کے لیے صرف 8 جی بی ریم ہونا مایوس کن ہے۔

ایچ پی کے دو مزید گیمنگ ڈیسک ٹاپس بھی زیر تکمیل ہیں۔ 690 ماڈل جو صرف 549 ڈالرز ہے اور ایک اے ایم ڈی رائزن 3، 8 جی بی ریم اور ریڈیون RX550 رکھتا ہے۔ یہ سب کچھ ایک چھوٹے سے ٹاور میں نصب ہے۔ اس میں اضافہ بھی کیا جا سکتا ہے گو کہ یہ اس میں نصف لمبائی کے وڈیو کارڈز ہی لگ سکیں گے۔

790 ماڈل 749 ڈالرز سے شروع ہوتا ہے اور اس میں این ویڈیا 1050، 8 جی بی ریم اور کور آئی5 پروسیسر ہے۔ اسے 64 جی بی ریم اور این ویڈیا 1080 تک بڑھایا جا سکتا ہے۔ یہ کچھ بڑا ٹاور ہے اور یعنی اضافے کی کافی گنجائش ہے۔ ایچ پی گیمز کے لیے ایک QHD ایچ ڈی آر مانیٹر بھی پیش کر رہا ہے جو 449 ڈالرز کا ہوگا۔

690 ڈیسک ٹاپس 15 اپریل سے، لیپ ٹاپ 9 مئی کو، مانیٹر 11 مئی کو جبکہ 790 تین جون کو فروخت کے لیے پیش کیے جائیں گے۔ مزید بھی کچھ جاننا چاہتے ہیں؟ ایچ پی کی ویب سائٹ دیکھیں