ایچ پی نے ہمیشہ کنیکٹ رہنے والے پی سی کے آرڈر لینا شروع کردیے

1,284

فروری میں محدود تعداد میں منظر عام پر آنے کے بعد ایچ پی کے اولین ونڈوز اے آر ایم پی سی، اینوی x2، ایک مرتبہ پھر پری آرڈر کے لیے تیار ہے، "صرف” 999 ڈالرز میں۔ یہ کویلکوم اور مائیکروسافٹ کے نئے تعلق کا نتیجہ ہے تاکہ ونڈوز 10 کو کویلکوم کے اے آر ایم بیسڈ پروسیسر پر چلایا جائے۔ یہ انٹیل اور اے ایم ڈی کے تیار کردہ x86 بیسڈ پروسیسرز کے استعمال کے بعد آگے کا قدم ہے جو "ہمیشہ کنیکٹ رہنے والے” (always connected) پی سیز کی مصنوعات کا سلسلہ تخلیق کررہا ہے۔

ایچ پی کے اس نئے لیپ ٹاپ میں 12.3 انچ کی آئی پی ایس ٹچ اسکرین ہے جو 1920 ضرب 1280 کی ریزولیوشن رکھتی ہے۔ اس میں کویلکوم کا اسنیپ ڈریگن 835 پروسیسر نصب ہے جبکہ ایڈرینو 540 گرافکس بھی ہیں۔ اس سے ہٹ کر دیکھیں تو اینوی x2 میں 4 جی بی ریم، 128 جی بی ایس ایس ڈی اسٹوریج اور 49.33 واٹ اوور بیٹری ہے جو ملے جلے استعمال پر 22 گھنٹے چل سکتی ہے (وڈیو پلے بیک 19 گھنٹے تک ہوگا)۔ یہی نئے آلویز کنیکٹڈ پی سیز کا سب سے نمایاں پہلو ہے۔ ان کی طویل بیٹری اور ہمیشہ کنیکٹ رہنے کی صلاحیت مارکیٹ میں موجودہ لیپ ٹاپس کی مارکیٹ پر قابض ہو سکتی ہے۔

اس فون میں ایل ٹی ای موڈیم نصب ہے یعنی جہاں بھی سروس دستیاب ہوگی، یہ کنیکٹ رہے گا۔ اس کے لیے نینو سم سلاٹ بھی لیپ ٹاپ میں موجود ہے۔

یہ لیپ ٹاپ صرف 0.27 انچ موٹا ہے اور وزن محض 1.54 پونڈز (بغیر کی بورڈ کے)، لیکن اگر کی بورڈ کو نصب کیا جائے تو وزن 2.67 پونڈز تک پہنچ جاتا ہے۔ ایچ پی کا وائیڈ وژن 5 میگاپکسل کیمرا صارف کی جانب رخ کیے رہتا ہے جبکہ 13 میگا پکسل کیمرا پشت پر ہے۔ یہ ڈیوائس اسٹائلس کے ساتھ آتی ہے جو کی بورڈ کے دائیں جانب موجود ہولڈر میں رکھا جا سکتا ہے۔

ایچ پی نے اپنے اسنیپ ڈریگن پروسیسر سے چلنے والے اینوی x2 کو 8 مئی کو فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔