ہواوی کا آنے والا فون، 40 میگا پکسل کیمرے کے ساتھ

1,385

ہواوی کے آئندہ فون پی20 پرو میں ہوگا الٹرا ہائی ریزولیوشن 40 میگاپکسل کا کیمرا، 8 میگاپکسل ٹیلی فون شوٹر اور 20 میگاپکسل بلیک اینڈ وائٹ سینسر کے ساتھ۔ یعنی نوکیا لومیا 1020 کے 41 میگاپکسل کے کیمرے کے ساتھ جو تمنائیں ہمارے دلوں میں ابھری تھیں، اب وہ پوری ہونے والی ہیں کہ ایک ایسا اینڈرائیڈ فون آئے جس میں اتنا جاندار اور شاندار کیمرا ہو، جس کی مدد سے بہت عمدہ تصاویر لی جا سکیں۔

یہ فون اپنے ٹیلی فوٹو لینس کی بدولت 3X آپٹیکل زوم کے برابر ہوگا اور ممکنہ طور پر 960 فریم فی سیکنڈ سلو موشن تصاویر بھی لے سکے گا۔ اس کا فرنٹ کیمرابھی 24 میگاپکسل کا ہوگا یعنی بہت ہی زبردست سیلفیز لینے کا وقت بھی آنے والا ہے۔

ہواوی 27 مارچ کو اپنے پرو فون کی رونمائی کرے گا اور اس موقع پر عام پی20 اور پی20 لائٹ بھی پیش کرے گا۔ لیکن اس کا یہ پرو موبائل سب کی نظروں میں ہوگا جو ان کے لیے ہے جو فوٹوگرافی کے شوقین ہیں۔ باقی دونوں فون عام صارفین کے لیے ہوں گے۔