ہواوی کا پہلا اینڈرائیڈ گو فون جلد منظر عام پر آئے گا

1,308

ہواوی نے کچھ عرصہ قبل اعلان کیا تھا کہ وہ اینڈرائیڈ گو اسمارٹ فون بنانے پر کام کر رہا ہے، جو رواں سال کی دوسری ششماہی میں منظر عام پر آ سکتا ہے۔ اب ہواوی ایک عہدیدار نے تصدیق بھی کردی ہے کہ یہ Y سیریز کا فون ہوگا۔

ہواوی کے پہلے اینڈرائیڈ گو اسمارٹ فون کا نام وائی-سیریز 2018ء ہے، جسے مئی میں جاری کیا جائے گا۔

اس میں 16 جی بی کی اسٹوریج ہوگی اور ممکنہ طور پر 1 جی بی کی ریم بھی۔ ہواوی کے خیال میں اس کے باوجود یہ کم از کم آئندہ دو سال تک اچھی کارکردگی دکھا سکتا ہے۔

اینڈرائیڈ گو دراصل گوگل کا ہلکا موبائل پلیٹ فارم ہے جو ان ڈیوائسز کے لیے بنایا گیا ہے جو 512 ایم بی سے 1 جی بی تک کی ریم رکھتی ہے اور ان کی اسٹوریج 8 جی بی جتنی کم بھی ہو سکتی ہے۔ پلیٹ فارم گوگل کی گو ایپس (گوگل گو، گوگل اسسٹنٹ گو وغیرہ) کا حامل ہے اور موبائل ڈیٹا بچانے کی سہولت بھی ڈیفالٹ میں موجود ہے۔

ہواوی ایسی ڈیوائس لانچ کرنے والا پہلا ادارہ نہیں ہے۔ اس سے قبل نوکیا 1، لاوا زیڈ50، زیڈ ٹی ای ٹیمپو گو اور متعدد دیگر ماڈلز مارکیٹ میں پیش کیے گئے ہیں۔