ہواوی کا پہلا اسمارٹ فون جس میں ہوگی 8 جی بی ریم

10,780

ہواوی نے اپنے آنر 10 جی ٹی فون کی رونمائی کردی ہے جو ادارے کا پہلا فون ہے جس میں 8 جی بی ریم ہوگی۔ اس سے قبل جاری ہونے والے آنر 10 میں 4 اور 6 جی بی ریم کے آپشنز تھے جو اپریل میں چین اور مئی میں بین الاقوامی سطح پر جاری کیا گیا۔

اضافی ریم کے علاوہ نئے اسمارٹ فون میں وہی خصوصیات اور شکل و صورت ہے جو آنر 10 میں موجود ہے۔ آنر 10 جی ٹی میں 5.8 انچ کا 2280 ضرب 1080 پکسلز کا ڈسپلے ہے جس میں ہوم بٹن پر فنگر پرنٹ سینسر بھی ہے۔ 24 میگاپکسل کے سیلفی کیمرا کے ساتھ یہ بڑا اور خوبصورت ڈسپلے رکھتا ہے۔

کرن 970 پروسیسر سے لیس اس فون میں 3400 ملی ایمپیئر آور کی بیٹری ہے۔ پشت پر ڈوئیل کیمرے ہیں جو 16 اور 24 میگاپکسل کے ہیں۔ جہاں تک پورٹس کا معاملہ ہے تو ہیڈفون جیک اور یو ایس بی ٹائپ سی پورٹس اس میں موجود ہیں۔

فون رواں ماہ کی 24 تاریخ کو چین میں جاری ہوگا البتہ اس کی قیمت کا ابھی اعلان نہیں کیا گیا۔ آنر 10 کی قیمت 2599 یوآن (392 ڈالرز) ہے، اس لیے یہ اس سے تھوڑا سا مہنگا ضرور ہوگا۔