ہوواوے نے کم قیمت Y5 Prime 2018 اسمارٹ فون متعارف کروادیا

2,252

ہوواوے کی جانب سے رواں سال 2018 میں متوسط طبقہ کے لیے Y سیریز کے کئی فون متعارف کروائے گئے ہیں۔ جن میں Y7 اور Y9 2018 شامل ہیں۔ اسی سیریز میں نیا اضافہ ہے ہوواوے کا 2018 Y5 PRIME پرائم اسمارٹ فون، جو نا صرف کم قیمت ہے بلکہ جدید ترین اینڈروئیڈ نظام اور فیس ان لاک جیسی خوبیوں سے لیس ہے۔

ہوواوے وائی فائیو پرائم میں 5.45 انچ ایچ ڈی پلس ڈسپلے اسکرین نصب کی گئی ہے۔ جبکہ اس میں 2 جی بی عارضی میموری اور 16 جی بی اندرونی اسٹوریج شامل ہے جسے مائیکرو ایس ڈی کارڈ کے ذریعے 256 جی بی تک بڑھایا جا سکتا ہے۔

فون میں 13 میگا پکسل کا عقبی اور 5 میگا پکسل کا ثانوی کیمرہ نصب کیا گیا ہے۔ جبکہ یہ فون میں اینڈروئیڈ کے جدید اوریو 8.1 آپریٹنگ نظام پر کام کرے گا۔ اس کی سب سے بڑی خوبی اس میں فیس ان لاک فیچر کا شامل کیا جانا ہے جو کہ صرف فلیگ شپ فونز کی خصوصیت ہی سمجھی جاتی ہے۔

ہوواوے نے فون کی قیمت کے بارے میں حتمی اعلان تو نہیں کیا البتہ گزشتہ سال کے ہوواوے وائی فائیو پرائم کی قیمت کو مدنظر رکھ کر یہ اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ یہ فون 15000 پاکستانی روپے میں دستیاب ہو گا۔