ہوواوے P20 پرو نے مقبولیت کے ریکارڈ توڑ دیے

1,916

اسمارٹ فون بنانے والی کمپنی ہوواوے کے مطابق اس کے جدید ترین فلیگ شپ فون P20 پرو کی فروخت اس کے پیشرو P10 پلس سے تین گنا زائد ہوئی یے۔ جس کے بعد ہوواوے P20 پرو مغربی یورپ میں کمپنی کی تاریخ کا سب سے زیادہ فروخت ہونے والا اسمارٹ فون بن گیا ہے۔

ہوواوے P20 پرو کو ریلیز ہوئے ابھی صرف ایک ماہ ہوا ہے لیکن غربی یورپ میں اس کی فروخت P10 کی کل فروخت سے بھی 316 فی صد بڑھ گئی ہے۔ اس کی سب سے زیادہ فروخت برطانیہ، جرمنی اور فرانس میں ہوئی ہے۔ جبکہ سیلز کے دوران P20 پرو جرمنی، اسپین اور اطالیہ میں گوگل پر سب سے زیادہ تلاش کیا جانے والا اسمارٹ فون بھی ہے۔

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ امریکہ جیسے کچھ ممالک میں ہوواوے کے اسمارٹ فونز کی پرچون فروخت ممنوع ہے۔ اس کے باوجود ہوواوے دنیا کی تیسری بڑی اسمارٹ فون کمپنی کے طور پر ابھر کر سامنے آئی ہے۔ اگر اس پر یہ پابندیاں نا ہوتیں تو شاید یہ اس سے بھی بڑھ کر کارکردگی دکھا سکتی تھی۔

چلتے چلتے یہ تزکرہ بھی کرتے چلیں کہ ہوواوے کا P20 پرو دنیا کا پہلا اسمارٹ فون ہے جس میں تہرے عدسوں والا کیمرہ نصب کیا گیا ہے۔ اس بات کا انکشاف فون کی ریلیز سے پہلے کمپیوٹنگ میں شائع ہونے والی ایک تحریر میں بھی کیا گیا تھا۔ جبکہ اس فیچر نے دنیا کے کئی ریویو بلاگرز کی توجہ بھی حاصل کی ہے۔

فون کی خصوصیات میں اینڈروئیڈ اوریو 8.1، 4000mAH بیٹری، 128 گیگا بائٹس اندرونی اسٹوریج اور 6 گیگا بائٹس عارضی میموری شامل ہیں۔