ہواوی وائی9 فون جاری، 18:9 ڈسپلے، چار کیمرے اور بڑی بیٹری

865

چین کے اسمارٹ فون بنانے والے ادارے ہواوی نے اپنا جدید ترین اسمارٹ فون ہواوی وائی 9 (2018) جاری کردیا ہے جو موجودہ ہواوی میٹ 10 لائٹ اور آنر 9 لائٹ کا متبادل لگتا ہے۔

وائی9 ایک خوبصورت آئی پی ایس ڈسپلے رکھتا ہے جو 5.93 انچ کا ہے اور 18:9 ایسپیکٹ ریشو اور 2160 ضرب 1080 ریزولیوشن کا حامل ہے۔ ڈسپلے پر 16 اور 2 میگاپکسل کے ڈوئل کیمرے ہیں، جبکہ پشت پر 13 اور 2 میگاپکسل کے کیمرے نصب ہیں۔ اپنے کم میگاپکسلز کی وجہ سے 2 میگاپکسل والے سینسرز صرف گہرائی کی معلومات کے لیے استعمال ہوں گے۔

پشت پر لگے کیمرے کے نیچے ایک دائرے میں فنگرپرنٹ سینسر لگا ہوا ہے۔

وائی9 میں ہواوی کا اپنا کرن 659 پروسیسر، 3 جی بی ریم اور 32 جی بی کی اسٹوریج ہے، جسے بڑھایا بھی جا سکتا ہے۔ فون میں 4 ہزار ایم اے ایچ کی جاندار بیٹری بھی ہے جو آپ کو کم از کم ایک دن کے لیے تو چارجنگ سے آزاد کردے گی۔

اس میں اینڈرائیڈ 8.0 اوریو انسٹال ہوگا جس پر EMUI 8.0 کا تڑکا لگایا گیا ہے۔

وائی9 سیاہ، نیلے اور سنہرے رنگوں میں ہے لیکن یہ کتنے کا ہوگا، اس بارے میں ابھی معلومات کم ہی ہیں۔ البتہ یہ خبریں گردش کررہی ہیں کہ اس کی قیمت 250 ڈالرز ہوگی۔ فون تھائی لینڈ میں متعارف کروایا گيا تھا اور ممکنہ طور پر دیگر ممالک میں بھی پیش ہوگا، جیسا کہ پاکستان میں۔