انڈونیشیا نے ٹمبلر پر پابندی لگا دی

1,046

انڈونیشیا نے فحش مواد ہٹانے میں ناکامی پر مائیکروبلاگنگ کی معروف ویب سائٹ ٹمبلر پر پابندی عائد کردی ہے۔

جنوب مشرقی ایشیا کے مسلم اکثریتی ملک نے فروری کے اواخر میں ٹمبلر کو ایک خط لکھا تھا کہ 48 گھنٹوں کے اندر تمام فحش مواد ہٹائے کیونکہ اپنی تحقیقات میں انڈونیشیا نے پایا تھا کہ کم از کم 360 ایسے ٹمبلر اکاؤنٹس موجود ہیں جو انتہائی فحش مواد پیش کرتے ہیں۔ لیکن اس پر ردعمل نہ دکھانے کی وجہ سے اب ٹمبلر کو بلاک کردیا گیا ہے۔ انڈونیشیا کا کہنا ہے کہ جب یہ ویب سائٹ حکومتی احکامات پر پورا اترے گی، تب اسے ایک مرتبہ پھر ملک میں کھول دیا جائے گا۔

2016ء میں بھی انڈونیشیا کی حکومت نے فحش مواد پر ہی ٹمبلر کو بلاک کیا تھا۔ حالیہ چند سالوں میں گھٹیا آن لائن مواد پر کنٹرول کرنے کے لیے انڈونیشیا نے کافی کام کیا ہے۔ حکومت قانونی طریقوں سے اور آئی ایس پیز کے اشتراک کے ساتھ اس پر کام کررہی ہے۔ ماضی میں انڈونیشیا یوٹیوب، ویمیر اور دیگر اہم ویب سروسز کو بھی بند کر چکا ہے۔