انسٹاگرام ایپ کا ہلکا ورژن جاری

1,500

انسٹاگرام نے اپنی اینڈرائیڈ ایپ کا ایک ہلکا ورژن جاری کیا ہے جو کم گنجائش رکھنے والی ڈیوائسز یا سست رفتار کنکشن والے صارفین کی آسانی کے لیے بنائی گئی ہے۔

نئی ایپ کا وزن صرف 573 کلو بائٹس ہے یعنی یہ اصل 33 ایم بی کی انسٹاگرام ایپ کا 55 واں حصہ ہے۔ لیکن یاد رکھیں کہ اس کا نتیجہ یہ ہے کہ کچھ کام آپ اس ایپ پر نہیں کر سکتے جیسا کہ میسیجنگ اور وڈیو اپلوڈ کرنے کی صلاحیت۔

یہ قدم فیس بک کی اگلے ایک ارب افراد تک رسائی حاصل کرنے کی کوششوں کا حصہ ہے جو ترقی پذیر ممالک میں رہتے ہیں اور پہلی بار آن لائن دنیا سے وابستہ ہوں گے۔ یہ افراد عام طور پر ہلکی پھلکی ڈیوائسز استعمال کرتے ہیں اور کنیکٹیوٹی اور ڈیٹا تک ان کی رسائی محدود ہوتی ہے۔

اپنی ایپس کو ڈاؤنلوڈ کرنا آسان بنانا اور ہلکی ڈیوائسز پر بھی ان کا بہتر کارکردگی پیش کرنا دنیا بھر میں اپنے صارفین کی تعداد بڑھانے کے لیے ضروری ہے۔ اس لیے فیس بک نے اپنے سوشل نیٹ ورک اور میسنجر کے لائٹ ورژن سالوں پہلے بنا لیے تھے۔ ٹوئٹر نے بھی ایسا ہی قدم اٹھایا اور گوگل نے بھی حال ہی میں اینڈرائیڈ کے کا ہلکا ورژن بنایا جس میں تمام بنیادی ایپس شامل ہیں اور ان سب اقدامات کا مقصد تھا ابھرتی ہوئی مارکیٹوں کی ضروریات پوری کرنا۔

انسٹاگرام گزشتہ ایک سال میں 300 ملین صارفین کے اضافے کے ساتھ حال ہی میں ایک ارب صارفین تک پہنچا ہے۔ اس نے وڈیوز کالز کے علاوہ کئی خوبیاں اپنی ایپ میں پیش کی ہیں اور اب انسٹاگرام لائٹ بھی آ گیا ہے۔ گوگل پلے اسٹور میں دیکھیں تو لگتا ہے کہ پہلے مرحلے میں اسے چند مخصوص ممالک میں پیش کیا جا رہا ہے۔ دیکھتے ہیں آپ کے ملک کی باری کب آتی ہے؟