انسٹاگرام میں کئی نئی خصوصیات آسکتی ہیں

400

ہو سکتا ہے کہ ہمیں انسٹاگرام میں ‘میوٹ’ سمیت کچھ نئی خصوصیات ملیں کیونکہ ایک ٹوئٹر صارف جین وونگ نے کہا ہے کہ اس وقت کئی نئے فیچرز پر کام جاری ہے۔ گو کہ انسٹاگرام کا کہنا ہے کہ اب تک ایسا کچھ نہیں جس کے بارے میں اعلان کیا جائے لیکن غیر تصدیق شدہ ہی سہی لیکن یہ خصوصیات ہیں بڑی دلچسپ۔ جیسا کہ اسٹوریز پر ری ایکشنز کی سہولت!

یہی نہیں بلکہ ایک بڑا زبردست فیچر اسٹوریز میں ‘سلو موشن’ کا اضافہ بھی ہے۔ شاید ہی کوئی وڈیو لاگر ایسا ہو جسے سلو-مو موڈ پسند نہ ہو، اس لیے فون میں موجود سلو-مو فیچر پر بھروسہ نہ کرنے والوں کے لیے یہ ایک اچھی خبر ہوگی، یا صرف وہ جو میری طرح پرانے انداز کا فون استعمال کرتے ہيں۔

تیسری ہے سب سے زبردست، اور خطرناک بھی، خصوصیت یعنی کسی کی بھی ‘بولتی’ بند کرنے کا فیچر۔ انسٹاگرام ٹوئٹر کی طرح ایک میوٹ بٹن پر کام کر رہا ہے یعنی unfollow کیے بغیر ان کو خاموش کیا جا سکتا ہے۔

ایک خوبصورت اضافہ، جس پر کام کیا جا رہا ہے، انسٹاگرام اسٹوریز کا کلینڈر آرکائیو ویو ہے۔ یہ دیکھیں، پیارا لگ رہا ہے نا؟