اب انسٹاگرام میں تصاویر کے بغیر اسٹوریز شامل کرنا ممکن

589

انسٹاگرام تصاویر اور وڈیو کو مرکزی حیثیت دینے والا سوشل نیٹ ورک ہے لیکن اس کا مطلب ہرگز یہ نہیں کہ آپ کو اپنے خیالات کے اظہار کے لیے صرف تصاویر ہی پیش کرنا ہوں گی کیونکہ اب انسٹاگرام ایک نئی سہولت لا چکا ہے، جسے "Type Mode for Stories” کہا جا رہا ہے۔ جیسا کہ نام سے ہی ظاہر ہے کہ اس کے ذریعے آپ انسٹاگرام اسٹوریز میں تصویر استعمال کرنے کے دباؤ سے آزاد ہوکر اپنی لکھنے کی تخلیقی صلاحیتوں کو استعمال کر سکتے ہیں۔

بس انسٹاگرام میں اسٹوریز کھولیں اور سب سے پہلے شامل ہونے والے نئے Type سیکشن میں آ جائیں۔ یہاں آپ فونٹ اور پس منظر تبدیل کرنے کے علاوہ بھی کچھ کر سکیں گے۔ یہاں کوئی تصویر سوچنے سے پہلے اپنا خیال محض الفاظ کی صورت میں بیان کر سکتے ہیں، گو کہ اگر آپ چاہیں تو تصویر بھی شامل کر سکتے ہیں۔

یہ موڈ اینڈرائیڈ اور آئی او ایس کے لیے انسٹاگرام کے ورژن 30 میں شامل ہے۔