انسٹاگرام پر کریں کسی کی بھی بولتی بند

1,097

بالآخر انتظار تمام ہوا اور انسٹاگرام نے اکاؤنٹس کو mute کرنے کی سہولت متعارف کروا دی ہے۔ یعنی اب صارفین کسی اکاؤنٹ کو فالو تو کر سکتے ہیں، لیکن میوٹ کے ذریعے ان کی پوسٹس دیکھنے کی کوفت سے جان چھڑا سکتے ہیں۔ اُن اکاؤنٹس کو پتہ بھی نہیں چلے گا کہ کسی نے ان کو mute کیا ہوا ہے اور اگر آپ اپنے فیصلے پر نظرثانی کرتے ہیں تو انہیں unmute بھی کر سکتے ہیں۔ پھر آپ کسی mute کیے گئے اکاؤنٹس کی پوسٹس دیکھنا چاہتے ہیں تو ان کے پروفائل پیج پر جا کر دیکھ بھی سکتے ہیں۔

کسی بھی صارف کے اکاؤنٹ کو mute کرنے کے لیے پوسٹ کے کونے پر موجود ٹیپ کیا جا سکتا ہے اور آپ کے پاس پوسٹس، اسٹوریز یا ان دونوں کو mute کرنے کا آپشن ہوگا۔

یہ کئی لحاظ سے صارفین کے لیے ایک کارآمد آپشن ہے جیسا کہ دفتر میں آپ جس کے ماتحت کام کرتے ہیں، اسے ان فالو کرنے کا خطرہ تو مول نہیں لے سکتے، لیکن ان کی پوسٹس بھی برداشت نہیں کر سکتے تو یہ ایک اچھی سہولت ہے۔