آئی فون 10 کی نقل تیار، خریدار ہوشیار باش

1,185

انڈسٹری کوئی بھی ہو، نقل کرنے والے عناصر ہمیشہ موجود ہوتے ہیں مگر یہ نقال اپنی طرف سے کوئی بہتر اضافہ نہیں کرتے۔

چائنا کی Leagoo نامی ایک کمپنی نے Leagoo S9 نامی سمارٹ فون ریلیز کیا ہے جس کا ڈیزائن ایپل کے آئی فون 10 مشابہت رکھتا ہے، اینڈرائیڈ آپریٹنگ سسٹم کا حامل یہ سمارٹ فون فیس آئی ڈی نہ سہی مگر کم از کم فنگر پرنٹ سینسر ضرور رکھتا ہے۔

یہ فون آج ہی فروخت کے لیے پیش کیا گیا ہے اور لگتا ہے کہ یہ صرف چائنا میں ہی دستیاب ہوگا، شنید ہے کہ کمپنی نے پہلے سام سنگ کے گلیکسی کی نقل کرنے کی کوشش کی مگر کنارے سے مڑی ہوئی سکرین کے اخراجات کمپنی کی توقع سے کہیں زیادہ نکلے لہذا اس نے آئی فون 10 کی نقل تیار کرنے کا فیصلہ کیا۔

اس فون کا سکرین سائز 5.8 ہے اور ایپل کے لوگو کی جگہ فنگر پرنٹ سینسر دیکھا جاسکتا ہے۔