آئی فون کے چارجر سے آپ کی جان کو خطرہ لاحق ہوسکتا ہے

1,061

ایک تازہ تحقیق میں کہا گیا ہے کہ کسی بڑے حادثے سے بچنے کے لیے "آئی فون” کے اصل چارجر ہی استعمال کیے جائیں۔

دی سن اور ڈیلی میل میں شائع ہونے والی یہ تحقیق الیکٹرکل سیفٹی فرسٹ نے کی ہے جس کے مطابق آئی فون کے 98 فیصد جعلی چارجر ہی الیکٹرک شاک یا گھر میں آگ لگنے کا سبب بنتے ہیں۔

محققین کو توقع ہے کہ اس تحقیق کے نتائج سے جعلی مصنوعات کے بارے میں صارفین میں آگاہی پیدا ہوگی۔

امریکی ٹیکنالوجی کمپںی ایپل کے سمارٹ فون آئی فون کے چارجرز پر کیے جانے والے سیفٹی ٹیسٹس میں پایا گیا کہ ان میں سے 98 فیصد چارجر آگ لگنے کا سبب بن سکتے ہیں۔

محققین کے کا کہنا ہے برطانیہ میں دستیاب 50 میں سے 49 چارجر سیفٹی ٹیسٹ میں ناکام ہوگئے۔

تحقیق میں متنبہ کیا گیا ہے کہ آن لائن شاپنگ سٹورز سے خریدے گئے آئی فون کے چارجر صارفین اور ان کے خاندانوں کے لیے خطرناک ثابت ہوسکتے ہیں۔