آئی فون رنگارنگ ہوگیا

2,001

ایپل رواں سال موسم خزاں میں تین نئے آئی فون پیش کرنے کی تیاریاں کر رہا ہے۔ ایک ہوگا 5.8 انچ کا آئی فون X بہتر خصوصیات اور کم قیمت کے ساتھ، دوسرا 6.5 انچ کا آئی فون X پلس اولیڈ اسکرین کے ساتھ اور تیسرا ہوگا 6.1 انچ کا آئی فون فیس آئی ڈی کے ساتھ، جس کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ یہ سرمئی، سفید، نیلے، سرخ اور نارنجی رنگوں میں بھی دستیاب ہوگا۔

6.5 انچ کا آئی فون X پلس 1000 ڈالرز کی قیمت کا ہوگا۔ جبکہ رنگارنگ آئی فون 700 ڈالرز کی قیمت کے ساتھ ان میں سب سے سستا ہوگا۔ اس آئی فون کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ یہ آئی فون X جیسا ہوگا اور اس میں فیس آئی ڈی بھی شامل ہوگی۔ ماہرین کو توقع ہے کہ یہ 700 ڈالرز والا فون نئے آئی فون کی فروخت کا 55 فیصد رکھے گا اور 2019ء میں اس میں اضافہ کرے گا۔