iPhone XS کی تصویر لیک

30,238

ایپل کی تقریب جس میں نئے آئی فون کا اعلان کیا جائے گا، میں ابھی دو ہفتے کا وقت باقی ہے۔ لیکن نئے آئی فونز کے متعلق خبریں لیک ہونے کا سلسلہ گزشتہ کئی ہفتوں سے جاری ہے۔ تازہ ترین لیک 9to5Mac نامی معروف ویب سائٹ نے شائع کیا ہے۔ اس ویب سائٹ نے ایک نئے آئی فون کی تصویر جاری کی ہے جو اس کے مطابق iPhone XS کی ہے۔

اس وقت ایپل کے شائقین بے صبری سے 12 ستمبر کا انتظار کررہے ہیں جب نئے آئی فونز متعارف کروائے جائیں گے۔ ایپل کے حصص کی مالیت بھی تاریخ کی بلند ترین سطح یعنی 228 ڈالر فی شیئر تک پہنچ گئی ہے۔

آئی فون XS کے بارے میں کہا جارہا ہے کہ یہ پہلا آئی فون ہوگا جسے سفید اور سیادہ کے علاوہ سنہرے (گولڈ) رنگ میں بھی پیش کیا جائے گا۔ 9to5Mac کا کہنا ہے کہ اس فون کی دو ورژن ہونگے جن میں ایک ورژن کی اسکرین کا سائز 5.8 انچ جبکہ دوسری کا 6.5 انچ ہوگا۔

تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ ایپل مہنگے آئی فون کے علاوہ قدرے سستے آئی فون بھی متعارف کروائے گا جن میں OLED کے بجائے LCDاسکرین استعمال کی جائے گی۔