جانیں اب ہر رنگ کے بارے میں

596

اگر آپ اپنے گھر کی تزئین و آرائش کروا رہے ہیں اور دیواروں پر کوئی مخصوص رنگ کروانا چاہتے ہیں تو یاد رکھیں کہ انسانی آنکھ کی کچھ حدود ہیں، وہ سب رنگ نہیں پہچان سکتی اور نہ ہی انہیں بالکل درست انداز میں بتا سکتی ہے۔ ان حدود کو توڑنے کے لیے نکس منی کلر سینسر موجود ہے۔

یہ جیبی سائز کا سینسر فوری طور پر رنگوں کو پہچاننے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اسے اسی بھی چیز پر رکھیں، چمڑا ہو یا کپڑا، دیوار ہو یا پلاسٹک، اس کا سینسر آپ کو رنگ بتا دے گا، وہ بھی RGB، HEX، CMYK اور LABویلیوز میں۔ اس میں زبردست CRIسفید ایل ای ڈیز نصب ہں جو ہر اسکین کے دوران تیز روشنی خارج کرتی ہیں اور رنگوں کا درست تجزیہ فراہم کرتی ہے۔ اس کے ساتھ ایک ایپ بھی آتی ہے جسے آپ اپنے اسمارٹ فون پر نصب کر سکتے ہیں اور مختلف رنگوں کو محفوظ کر سکتے ہیں۔

جدید ٹیکنالوجی سے تیار کیا گیا نکس منی کلر سینسر بہت پائیدار چیز ہے۔ ڈیڑھ ضرب ایک انچ کا چھوٹا سا یہ سینسر صرف 0.6 اونس وزنی ہے اور آپ اسے اپنی کی چین میں بھی لگا سکتے ہیں اور یوں جہاں جائیں، اسے اپنے ساتھ لے جائیں۔ اس کی قیمت 100 ڈالرز ہے۔