جدید لیزر گن، ہدف پر موجود شخص کو جلا بھی سکتی ہے

3,161

ایک چینی ادارہ پولیس کے لیے ایسا جدید ہتھیار بنانا چاہتا ہے جو لیزر خارج اور 800 میٹر کے فاصلے پر موجود ہدف کے کپڑے اور جلد جلا دے۔ یہ خاموش اور نہ نظر میں آنے والی لیزر کھڑکی کے شیشے سے بھی پار ہو سکتی ہے۔

یہ رائفل ZKZM لیزر کی جانب سے بنائی گئی، جو چائنیز اکیڈمی آف سائنسز میں سیان انسٹیٹیوٹ آف آپٹکس اینڈ پریسیشن مکینکس کا حصہ ہے۔ اس کا تصوّر مشکل حالات میں پولیس کی مدد کرنے کے لیے پیش کیا گیا ہے جیسا کہ اغواء کی کسی صورت حال میں یہ بہت کام آ سکتی ہے۔

ZKZM-500 رائفل ہلاکت خیز نہیں ہے کیونکہ اس کے لیزر سے انسان مر نہیں سکتا۔ تین کلو وزن رکھنے والی یہ رائفل ایک لیتھیئم بیٹری کی حامل ہوگی جو ایک ہزار "شاٹس” مارے گی جن میں سے ہر شاٹ دو سیکنڈ کا ہوگا۔

اب ZKZM ایک مینوفیکچرنگ پارٹنر کی تلاش میں ہے تاکہ ان ہتھیاروں کی پیداوار شروع کی جا سکے کہ جس کی قیمت 15 ہزار ڈالرز فی عدد ہوگی۔

کیا حقیقت میں ایسا ممکن ہے؟ کیا لیزر اتنے طویل فاصلے پر اتنی پُر اثر ہو سکتی ہے؟ اس بارے میں سائنس دان ہی کچھ بتا سکتے ہیں۔ اور ہاں! یاد رکھیں کہ تصویر محض تخیّلاتی ہے، یہ مت سمجھیے گا کہ اصل لیزر گن یہی ہے۔