جلد آپ اپنا دروازہ کھولیں گے آئی فون سے

2,593

گھر چھوڑنے سے پہلے "فون، چابیاں اور بٹوہ” کی فہرست یکدم ذہن میں تازہ ہو جاتی ہے لیکن جلد ہی یہ فہرست مزید مختصر ہوکر محض "فون اور بٹوہ” تک محدود رہ جائے گی کیونکہ ایپل ایک ایسا نیا فنکشن متعارف کروا سکتا ہے جو صارفین کو اپنی گاڑیاں اور اپنے گھر کے دروازے آئی فون سے کھولنے کی سہولت دیں گے۔

آئی فون میں موجود این ایف سی چپ، جو ایپل پے سمیت دیگر آسان ٹرانزیکشنز کے کام آتی ہے، ممکنہ طور پر ان نئی صلاحیتوں پر بھی آزمائی جائے گی۔ نیئرفیلڈ کمیونی کیشنز یعنی این ایف سی چپ میں تبدیلی، جس کا اعلان اگلے ماہ ہوگا، لوگوں کو اپنے آئی فونز کو سکیورٹی کے حوالے سے اقدامات اٹھانے کی بھی اجازت دے گی، جن میں دروازے کھولنے سے لے کر اپنی شناخت کی تصدیق کے طریقے بھی شامل ہیں۔

ایپل ممکنہ طور پر اس کا اعلان جون 2018ء ورلڈ وائیڈ ڈیولپرز کانفرنس (ڈبلیو ڈبلیو ڈی سی) میں کرے گا۔ کانفرنس 4 جون کو شروع ہوگی اور امید ہے کہ ہمیں اس تازہ ترین پیشرفت پر کچھ سننے کے لیے زیادہ انتظار نہیں کرنا پڑے گا۔