خلاء باز کیمرے کا ایس ڈی کارڈ زمین پر بھول گیا

3,339

آپ کسی بہت ہی خوبصورت اور منفرد مقام پر گھومنے جا رہے ہوں تو شاندار تصاویر لینے کا خیال ہمیشہ ذہن پر سوار رہتا ہے۔ بڑی کوشش کے بعد جب آپ منزل پر پہنچیں اور پہلی تصویر کھینچنے کے لیے کیمرا نکالیں اور آپ کو پتہ چلے کہ آپ اپنے کیمرے میں ایس ڈی کارڈ لگانا ہی بھول گئے ہیں تو کیا ہوگا؟ چلیں، اگر آپ کو جلد یاد آ گیا، یا پھر آپ کو کہیں قریب سے دستیاب ہو تو آپ اپنا غم غلط کر سکتے ہیں لیکن تصور کیجیے اس فرد کے بارے میں جسے خلاء میں پہنچنے کے بعد پتہ چلا ہو کہ وہ اپنے گوپرو کیمرے میں ایس ڈی کارڈ لگانا بھول چکا ہے۔

مندرجہ ذیل وڈیو چند روز قبل ناسا کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر لائیو اسٹریم کی گئی تھی۔ ذرا اس میں وہ "یادگار” لمحہ دیکھیں: