لیپ ٹاپ بیٹری اب 28 گھنٹے چلے گی
لیپ ٹاپ کی بیٹری لائف کو بڑھانے کے لیے عام طور پر کارکردگی پر سودے بازی کرنا پڑتی ہے لیکن انٹیل نے ایک نئے طرز کے ڈسپلے کے ذریعے بیٹری لائف میں زبردست اضافہ کیا ہے۔ نتیجہ نکلا ہے کہ ایک مرتبہ چارج ہونے کے بعد لیپ ٹاپ 28 گھنٹے چل سکتا ہے۔
انٹیل نے تائیوان میں قائم کمپیوٹیکس کی لو پاور ڈسپلے ٹیکنالوجی (LPDT) کی رونمائی کی جس نے شارپ اور انولکس کو ون واٹ پینل کی تخلیق میں مدد دی۔ انٹیل نے یہ تو نہیں بتایا کہ LPDT کس طرح کام کرتا ہے؟ لیکن یہ دعویٰ ضرور کیا ہے کہ یہ ایل سی ڈی پینل کی جانب سے توانائی کھپت کو نصف کر دیتا ہے۔ یعنی لیپ ٹاپ آٹھ گھنٹے تک وڈیو بھی چلا سکتا ہے۔
28 گھنٹے کی بیٹری لائف کا دعویٰ انٹیل کی اپنی جانچ کے دوران سامنے آیا۔ ان تجربات میں جن لیپ ٹاپس کو استعمال کیا گیا وہ LPDT ڈسپلے کے حامل تھے اور 15 واٹ کور آئی سیون 8550 یو پروسیسر، 8 جی بی ریم، انٹیل 600 پی ایس ایس ڈی، یو ایچ ڈی کرافگس 620 اور ونڈوز 10 سے لیس تھے۔ اس جانچ میں 150 نٹس برائٹنیس کے ساتھ مسلسل وڈیو چلتی رہی اور آڈیو ایک ہیڈفون کے ذریعے سنی گئی تاکہ بیٹری لائف کی پیمائش کی جا سکے۔
نئے ون واٹ پینل کا ہونا ضروری ہے جو اس وقت شارپ اور انولکس تیار کر رہے ہیں، جس کا ابھی تک کوئی تصدیق شدہ آرڈر موجود نہیں ہے۔ اگر واقعی اضافی بیٹری لائف اتنی اچھی ہے جیساکہ انٹیل دعویٰ کر رہا ہے، تو امید ہے کہ زیادہ وقت نہیں لکے گا کہ ان ڈسپلیز کے آرڈرز ہی آرڈرز ہوں گے۔