لینووو اسمارٹ فون مارکیٹ میں جدوجہد کرتا ہوا

1,482

لینووو نے مالی سال 2017-18ء کی چوتھی سہ ماہی کے لیے اپنی آمدنی ظاہر کردی ہے اور نتائج ملے جلے ہیں۔ اس رپورٹ کی سب سے نمایاں بات تو یہ ہے کہ کمپنی نے گزشتہ دو سال کے عرصے میں آمدنی میں سب سے زیادہ تیز اضافہ پایا، جس کی وجہ ہے پرسنل کمپیوٹرز (پی سی) شعبے کی کارکردگی، جس کی آمدنی سہ ماہی میں 16 فیصد اضافہ ہوا اور یہ 7 اعشاریہ 7 ارب ڈالرز تک جا پہنچی ہے۔ لیکن لینووو کے مسائل کم نہیں ہیں، تمام بڑے اداروں میں شاید ہی کسی کے اعداد و شمار اتنے مایوس کن ہوں۔ جیسا کہ خالص آمدنی میں 69 فیصد کمی، جو نو سالوں میں سب سے بڑا سالانہ خسارہ ہے۔

اسمارٹ فون شعبے میں بھی خسارہ جاری ہیں، جہاں آمدنی میں 6 فیصد کمی آئی ہے۔ لینووو گزشتہ چند سالوں سے اس شعبے میں بڑی جدوجہد کر رہا ہے۔ دیکھتے ہیں نئے مالی سال میں یہ کس طرح اپنا خسارہ کم کر پاتا ہے یا نہیں؟