ایل جی کے سیریز کے دو نئے فونز

683

ایل جی موبائل ورلڈ کانگریس 2018ء میں اپنے K8اور K10 فونز کے اپڈیٹ شدہ ایڈیشنز کی رونمائی کرے گا۔

ایل جی کا وعدہ ہے کہ وہ اس درمیانے درجے کے فونز میں پریمیم خصوصیات لائے گا جیسا کہ تیز رفتار فوکس اور کم روشنی میں بہتر فوٹوگرافی کے لیے noise reduction کے حامل کیمرے۔

یہ فونز تین نئے رنگوں میں دستیاب ہوں گے جو سیاہ، نیلے اور سنہرے کا منفرد انداز رکھتے ہیں۔

ایل جی الیکٹرونکس موبائل کمیونی کیشنز کمپنی کے سینئر نائب صدر ہا جیونگ اک کا کہنا ہے کہ ایل جی کی 2018ء کے سیریز کے اسمارٹ فونز کی توجہ ان صارفین پر ہوگی جو اپنے طرز زندگی اور اپنی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے بہترین ڈیوائس کے متلاشی ہیں۔

یہ دونوں ماڈلز یورپ، ایشیا، لاطینی امریکا اور مشرق وسطی میں رواں سال جاری کیے جائیں گے۔

کے10 میں 13 میگاپکسل کا کیمرا ہوگا جو phase detection auto focus کا حامل ہے۔ اس کے ساتھ ہی 8 میگاپکسل کا سیلفی کیم بھی نصب ہے جو بہترین سیلفی لے سکتا ہے۔

دونوں فونز میں اینڈرائیڈ نوگیٹ نصب ہوگا۔ ان فونز کا ڈسپلے 720 ہوگا جو آج کے حساب سے کچھ کم لگتا ہے۔ کے10 کی تین ہزار ایم اے ایچ اور کے8 کی 2500 ایم اے ایچ کی بیٹریاں اس فون کو کافی دیر چلا سکتی ہیں۔

ایل جی نے اپنے دونوں فونز کی ایک ہی تصویر جاری کی ہے، جو آپ یہاں دیکھ سکتے ہیں، باقی دیکھتے ہیں آئندہ ہفتوں میں موبائل ورلڈ کانگریس میں کیا دکھایا جاتا ہے۔