ایل جی کا دنیا کا سب سے بڑا 88 انچ کا 8K او ایل ای ڈی ڈسپلے

1,010

آجکل 4K اور HDR ٹیلی وژن دھڑا دھڑ فروخت ہو رہے ہیں لیکن یہ بنانے والا ادارہ ایل جی ایک مرتبہ پھر چند قدم آگے نظر آ رہا ہے جس نے ایسی OLED ٹیکنالوجی بنالی ہے جو 8K ہے، یعنی 4K سے دوگنی!

امریکا کے شہر لاس ویگاس میں انٹرنیشنل کنزیومر الیکٹرونکس شو (سی ای ایس) میں جنوبی کوریا کی یہ کمپنی شرکاء کو اپنے نئے 88 انچ کے 8K ڈسپلے کا نظارہ کرنے کا موقع دے گا۔ یہ دنیا کا سب سے بڑا اور سب سے زیادہ ریزولیوشن رکھنے والا OLED ڈسپلے ہے۔

اس سے پہلے سب سے بڑی OLED اسکرین 77 انچ کی تھی، جو "صرف” 4K تھی۔ یہ اسکرینز اس وقت ایل جی کے علاوہ سونی اور پیناسونک بھی فروخت کر رہے ہیں لیکن پیش پیش ہمیشہ ایل جی رہا ہے بلکہ یہ ادارے بھی اپنے OLED ڈسپلے کے لیے ایل جی کا رخ کرتے ہیں۔

مقابل ادارے سام سنگ نے عرصہ ہوا اپنی توجہ OLED سے منتقل کرکے QLED ٹیلی وژنز پر منتقل کردی ہے۔ اس لیے اب ایل جی دنیا میں سب سے بڑے OLED ڈسپلے بنانے والا ادارہ بن گیا ہے۔