ایل جی کے اگلے فون کا نام ‘جی7’ نہیں ہوگا

1,021

ایل جی کا کہنا ہے کہ اس کا اگلا فلیگ شپ اسمارٹ فون ایل سی ڈی ڈسپلے کا حامل ہوگا۔

لیکن معلوم ہوا ہے کہ ایل جی کے اگلے فون کا نام ‘جی7’ نہیں ہوگا بلکہ اسے اس وقت ‘جوڈی’ کا کوڈنیم دیا گیا ہے۔ ایل جی وی30 فون کا یہ بہتر ورژن رواں سال موبائل ورلڈ کانگریس 2018ء میں جاری کیا جائے گا۔

اس فون کی خاص بات ہوگی اس کی انتہائی روشن اسکرین جس کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ 800 نٹس تک روشن ہو سکتی ہے، لیکن ساتھ ہی یہ ڈسپلے اتنا شاندار ہوگا کہ کسی عام آئی پی ایس اسکرین کے مقابلے میں 35 فیصد کم بیٹری کھائے گا۔ ایل جی نے اسے MLCD+ کا نام دیا ہے۔ یہی نہیں بلکہ فون میں اسٹریو ‘بوم باکس’ اسپیکر بھی ہوں گے۔

اس فون میں کویلکوم کا اسنیپ ڈریگن 845 پروسیسر ہوگا، 64 جی بی کی اسٹوریج، 4 جی بی کی ریم، وائرلیس چارجنگ، وائس ریکگنیشن، سافٹویئر اور کیمرا وژن میں مصنوعی ذہانت سے لیس خصوصیات اور آئی پی 68 ریزسٹنس بھی، یعنی یہ مکمل واٹر پروف ہوگا۔

دیکھتے ہیں اس مرتبہ ایل جی کا یہ فون کس کو متاثر کرتا ہے؟